اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی شاہ منصور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار

بدھ 25 نومبر 2020 23:16

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی شاہ منصور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ضلع صوابی کے علاقہ شاہ منصور میں پک اپ اور سکول وین میں پیش آنے والے تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم کے جانی نقصان اور 18 طالب علموں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسد قیصر نے اپنے تعزیتی پیغام میں شاہ منصور میں ٹریفک حادثے میں طالب علم کے قیمتی جانی نقصان پر ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے اس حادثے میں زخمی طلباء کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے باچا خان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے طلبائ کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے حادثے میں جان بحق طالب علم کے درجات کی بلندی، زخموں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں