مریم اورنگزیب کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی مذمت

بدھ 25 نومبر 2020 23:16

مریم اورنگزیب کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن قائدین کے بچوں کی گرفتاری ثبوت ہے کہ آپ گھبرانا شروع ہوگئے ہیں ،اپوزیشن قائدین اور ان کے بچوں کو گرفتار کرکے عمران صاحب آپ کو پی ڈی ایم اور عوام این آر او نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز اعجاز علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کرکے کے کو کہہ کر کے دے کر کے کے عمران صاحب آپ کا جعلی اقتدار یار بچے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں، قید و بند کی صعوبتوں، بے بنیاد مقدمات اور جھوٹے الزامات سے عمران صاحب اپنے جعلی اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں،علی موسی گیلانی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری جعلی حکومت کو گھر بھجوانے کی رفتار کو اور بھی تیز کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں