حکومت نے خواتین اوربچوں سے بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تاریخی اینٹی ریپ قانون کے نفاذ کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں

جمعرات 26 نومبر 2020 20:23

حکومت نے خواتین اوربچوں سے بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تاریخی اینٹی ریپ قانون کے نفاذ کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں
اسلام آباد۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26نومبر2020ء) :حکومت نے خواتین اوربچوں سے بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تاریخی اینٹی ریپ قانون کے نفاذ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر برائےقانون وانصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت قانونی مقدمات کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے دو آرڈنینسز کی منظوری دی ۔اینٹی ریپ (تفتیش ومقدمہ) آرڈنینس 2020ء میں خصوصی عدالتوں اور اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام شامل ہے جبکہ دوسرا فوجداری قانون ترمیمی آرڈنینس 2020ء ہے جس میں دیگر سخت سزائیں شامل ہیں۔اس قانون میں ریپ کی اصطلاح خواتین اور اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکوں کیلئے استعمال ہوگی۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں