عمران فاروق کیس، کاشف خان کامران اور افتخار حسین مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

جمعرات 26 نومبر 2020 22:31

عمران فاروق کیس، کاشف خان کامران اور افتخار حسین مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ، کاشف خان کامران اور افتخار حسین کو مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کاشف خان کامران اور افتخارحسین کے دائمی وارنٹ جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

افتخارحسین پر عمران فاروق کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

جبکہ کاشف خان کامران قتل کیس میں ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔واضح رہے کہ جون 2020ء اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں