پاکستان اسرائیل سے متعلق قائد اعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، عمران خان
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی دباؤ نہیں، فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ وزیراعظم عمران خان کا اسرائیل سے متعلق دوٹوک مئوقف
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 نومبر 2020 18:30
(جاری ہے)
یواے ای سے رابطہ کیا گیا، یواے ای نے لیبرویزہ پر پابندی کی خبروں کو مسترد کیا۔ وزیراعظم نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اپنے مئوقف میں کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی دباؤ نہیں ہے۔
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ہے، فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ اسرائیل سے متعلق قائد اعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعظم عمران نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال روزبروز بڑھ رہی ہے۔ لوٹی دولت بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے۔ ایک لیڈرلندن میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کر دینے چاہئیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑرہا ہے،جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا۔دریں اثناں وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کی سائٹ کا بھی دورہ کیا، ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین کی سہولت کیلئے احساس پروگرام متعارف کروایا ہے۔خواتین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل والٹ فراہم کردیے گئے ہیں۔سہولت سے خواتین کو بینکوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی ہے۔ کفالت پروگرام کو ہیکرز سے بچانے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ریلیف فنڈ میں جو پیسے آئے ہیں، اس کا بریک ڈاؤن دے سکیں گے؟ جب لوگوں کے عطیات کا ڈیٹا مکمل ہوجائے تو اس کو ہم شائع کردیں گے۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسر حکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آرہے ہیں،معاشی ٹیم ہر وقت صنعتکاروں کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے موجود ہوتی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونا معیشت کیلئے خوش آئندہ چیز ہے۔فیصلہ سازی میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے صنعتکاروں کو برآمدات میں درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم رقص 29 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا