وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران کی ملاقات

عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام اور خصوصا کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا

جمعہ 27 نومبر 2020 22:28

وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران بشمول ممبر بنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انصاری برادارن نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام اور خصوصا کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان کے اقدامات اور مدبرانہ پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ۔

انصاری برادران نے وزیرِ اعظم کے ویژن کو خطے میں دیر پا امن اور پاکستان کو خارجی محاذ پر نمایاں کامیابیاں دلوانے کا ضامن قرار دیا۔انصاری برادران نے گجرانوالہ کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو خطِ غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں