قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ (کل)ادا کی جائیگی،مریم اورنگزیب

جمعہ 27 نومبر 2020 22:28

قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ (کل)ادا کی جائیگی،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تدفین سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ (کل)ہفتہ 28 نومبر کو ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل اتوار، 29 نومبر کو ہوگی،رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ ماجدہ اورتمام مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں