وزارت اطلاعات و نشریات نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا گانا ریلیز کردیا

جمعہ 27 نومبر 2020 23:43

وزارت اطلاعات و نشریات نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا گانا  ریلیز کردیا
اسلام آباد۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :وزارت اطلاعات و نشریات نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا گانا  ریلیز کیا ہے۔ یہ گانا سکھ برادری کو نارووال پنجاب میں گردوارہ دربار صاحب، کرتارپور میں ان کے مقدس مقام تک مفت ویزا رسائی فراہم کرنے کے لئے کرتار پور راہداری کھولنے کے تناظر میں فلمایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں بھارت کی معروف فلمی اداکارہ پونم کور اور ان کی فیملی کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان کے مذہبی مقام کی جانب سفر میں سہولت فراہم کرنے اور ان کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کے بے مثال اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے پورے خطے میں امن اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے لئے اپنے دلوں کو کشادہ کرنے اور خوشحالی کے حصول کے وژن کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ ان کا وژن بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی سیاحت کی شکل میں پہلے ہی ثمر آور ہو چکا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں