بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے، وفاقی حکومت کا اعلان

حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، جیسے ہی موقع ملے گا آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کر دیا جائے گا، حماد اظہر

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:15

بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے، وفاقی حکومت کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، جیسے ہی موقع ملے گا آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے باوجود آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ضروری ہے جب کہ کوشش کریں گے کہ بجلی کی قیمت کم سے کم بڑھائیں لیکن اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں