پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں بھی ملیں گی اور گھر بھی دئے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2020 13:24

پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں بھی ملیں گی اور گھر بھی دئے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2020ء) : وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے اور گھر فراہم کرنے کا اعادہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں جب وزیراعظم عمران خان سے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر دینے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ دو سال میں نہیں بلکہ پانچ سال میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

انشاء اللہ لوگوں کو پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں بھی دیں گے اور پچاس لاکھ گھر بھی دئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس خصوصی انٹرویو کی کچھ جھلکیاں منظر عام پر آئیں جن میں اینکر پرسن منصور علی خان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ عاصم سلیم باجوہ نے اپنا استعفیٰ آپ کو پیش کیا ، آپ نے کہا کہ میں نے سب کچھ دیکھ لیا ، سب کلئیر ہے، آپ کو نہیں لگتا تھا کہ اُس پر تحقیقات ہونی چاہئیے تھیں؟ اینکر پرسن منصور علی خان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا میں جہانگیر ترین کو آج پاکستان تحریک انصاف کا حصہ سمجھوں یا نہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں نہ ہی ان کے پاس پارٹی میں کوئی عہدہ ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اینکرمنصور علی خان نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اور اُس کے بعد الیکشن میں کامیابی کے بعد پنجاب میں اُن سے اتحاد بھی کر لیا ، کیا یہ کوئی سمجھوتہ تھا ؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چلیں کوئی اور بات کریں، ہر سوال کا جواب نہیں دیا جا سکتا۔ وزیراعظم عمران خان کے خصوصی انٹرویو کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں