ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاجس چار دسمبر کو طلب ، چار نکاتی ایجنڈے پر غور

ہفتہ 28 نومبر 2020 14:13

ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاجس چار دسمبر کو طلب ، چار نکاتی ایجنڈے پر غور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ایف بی آر پالیسی بورڈ کا چوتھا اجلاس 4 دسمبر کو طلب کرلیا گیا جس میںچار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ پالیسی بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں مشیر تجارت وفاقی وزیر صنعت و پیداوار وفاقی وزیر نجکاری شرکت کریں گے،چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کامرس سینٹر مرزا محمد آفریدی بھی شریک ہونگے ،اجلاس میں ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا،اجلاس میں نادرا اور ایف بی آر کے درمیان معلومات کے تبادلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا،اجلاس میں ٹیکس بیس کو بڑھانے اور جی ڈی پی ٹو ٹیکس ریشو اور ٹیکس اہداف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا،چیئرمین ایف بی آر امپورٹ سیکٹر میں انڈر انوائسنگ اور ریونیو پر بریف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں