ہاتھی کاوان کی کمبوڈیا منتقلی انتظامات مکمل،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی کارگو طیارہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی

ہفتہ 28 نومبر 2020 14:13

ہاتھی کاوان کی کمبوڈیا منتقلی انتظامات مکمل،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی کارگو طیارہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ہاتھی کاوان کی کمبوڈیا منتقلی انتظامات مکمل،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی کارگو طیارہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ۔سول ایوی ایشن کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ڈویژن نے بھی ڈی جی سی اے اے ،ائرپورٹ مینجر،اور ایایس ایف کو ہاتھی کی منتقلی کے حوالے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی،کاوان کی روانگی کے لیے خصوصی کارگو چارٹر طیارہ ہائیر کیا گیا ہے ،ہاتھی کاوان کی منتقلی کے لیے وزارت ماحولیات تبدیلی نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ،کاوان کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دو غیر ملکی ڈاکٹروں ًاور 8 غیر ملکی ٹیکنیکل اسٹاف کی ٹیم بھی ہمراہ روانہ ہو گی،کاوان کو 29 نومبر اتوار کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا،کاوان کی منتقلی کے لیے ڈونرز نے خصوصی طیارہ ہائیر کیا ہے،کاوان کی منتقلی پر حکومت پاکستان کے اخراجات ڈونرز کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں