لوگوں کو انشاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی، عمران خان

ہفتہ 28 نومبر 2020 14:15

لوگوں کو انشاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو انشاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو انشاء اللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی اورگھربھی 50 لاکھ سے تجاوزکرجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔جہانگیرترین سے متعلق سوال پروزیراعظم نے کہا ابھی تحقیقات چل رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں