عوام کے مسترد شدہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے لوگ ملتان میں کیا کر رہے ہیں ، سینیٹرشبلی فراز

ہفتہ 28 نومبر 2020 20:57

عوام کے مسترد شدہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے لوگ ملتان میں کیا کر رہے ہیں ، سینیٹرشبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد شدہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے لوگ ملتان میں کیا کر رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان لوگوں کی آگ لگانے والی منفی ذہنیت بے نقاب ہوچکی ہے،اپنی لوٹ مار کی دولت بچانے کے لیے یہ غریب عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں