شیئر ہولڈر کا پی آئی اے انتظامیہ اور سی ای او پی ائی اے کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

پی آئی اے کا بورڈ پی آئی اے کی بحال نو میں اپنا کردار قومی فریضے کی حیثیت سے ادا کرے گا ، ائیر مارشل ارشد ملک

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:45

شیئر ہولڈر کا پی آئی اے انتظامیہ اور سی ای او پی ائی اے کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) شیئر ہولڈر کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ اور سی ای او پی ائی اے کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ہفتہ کو پی آئی اے کا غیر معمولی جنرل میٹنگ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں پی آئی اے کے حصص کنندگان آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس کا مقصد پی آئی اے بورڈ کے شیرز ہولڈر کے منتخب نمائندے کا انتخاب تھا ۔

پی آئی اے کی 2019 اور 2020 کی کارگردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

شیئر ہولڈر کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ اور سی ای او پی ائی اے کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ شیئر ہولڈرز نے کہاکہ سی ای او کی قیادت میں پی آئی اے کی کارکردگی بہتر ہوکر منافع کی طرف گامزن ہے، انتخاب کے ذریعے ملک نوید پی آئی اے کے ڈائریکٹر منتخب ہوگئے ،ملک نوید کے انتخاب کے ساتھ ہی پی آئی اے کی بورڈ کی تشکیل مکمل ہوگئی ،11 ممبر بورڈ کی تشکیل میں 9 حکومتی نمائندے، ایک منتخب نمائندہ اور سی ای او پی آئی اے ہوتے ہیں ،سی ای او پی آئی اے نے منتخب بورڈ ممبر ملک نوید کو انتخاب پر مبارکباد دی ۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کا بورڈ پی آئی اے کی بحال نو میں اپنا کردار قومی فریضے کی حیثیت سے ادا کرے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں