پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ملک میں شعور کے آغاز کا یادگار دن ہے، نیئر حسین بخاری

پیپلز پارٹی ایک جمہوری عوامی سیاسی تحریک ?ا نام اور جیالے اسکے روح رواں ہیں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا بیان

پیر 30 نومبر 2020 14:33

پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ملک میں شعور کے آغاز کا یادگار دن ہے، نیئر حسین بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ملک میں شعور کے آغاز کا یادگار دن ہے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری عوامی سیاسی تحریک کا نام اور جیالے اسکے روح رواں ہیں۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ فرد واحد کی بجائے شراکت اقتدار کی بنیاد پی پی پی نے رکھی،ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو زبان دی، محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا۔

انہوںنے کہاکہ آج کے دن غریب محکوم اور پسے ہوئے طبقات کو ریاستی اور سیاسی معاملات میں براہ راست شرکت کا حق دیا گیا ، مستحکم اور عوامی جمہوری پاکستان شہید قائدین کا خواب اور پی پی پی کا منشور ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی نظریاتی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کیلئے تاریخی جدوجہد کرکے بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں