ْفرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا

وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی، کشمیر کی صورتحال پرگفتگو ہوگی

پیر 30 نومبر 2020 14:34

ْفرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل منگل کوہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کیایجنڈامیں شامل کرلی ہے۔

یوم استحصال کشمیراس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کرونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کریگی، ساتھ ہی وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پرغور کریگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے، نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائیگی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کیلائسنس کی تجدید کی منظوری دیگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جموں وکشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائیگی، اسلام آبادکے میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کو دینے کی منظوری دی جائیگی جبکہ وفاقی کابینہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دیگی۔وفاقی کابینہ فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کیایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دیگی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، قانون سازی، ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے، منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں بعض وزرا ایک بارپھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں