ہاشو گروپ جلد ہی وادی ناران میں پی سی لیگیسی ہوٹل کا آغاز کرے گا

ہاشو گروپ اور ایس این کیو ریزور ٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی شراکت سے وادی ناران میں سیرو سیاحت کو فروغ ملے گا

پیر 30 نومبر 2020 15:49

ہاشو گروپ جلد ہی وادی ناران میں پی سی لیگیسی ہوٹل کا آغاز کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان بھر میں معروف ہوٹلوں کے چین میں نیا اضافہ، ہاشو گروپ نے اپنے نئے برانڈ ''پی سی لیگیسی'' کے نام سے فور اسٹار ہوٹلوں کا نیا سلسلہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہاشو گروپ ملک بھر میں معروف ہوٹلز چین کا مالک ہے اورآپریٹر ہے، فائیوسٹارہوٹلز میں پرل کانٹینینٹل ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، میریٹ ہوٹلز، اور سلیکٹ سروس ہوٹل ون برانڈ شامل ہے۔

اس سلسلے اسلام آباد میریٹ ہوٹل کے کرسٹل بال روم میں پاکستان سروس لمیٹڈ اور ایس این کیو ریزورٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ''پی سی لیگیسی ہمارا فور اسٹا ہوٹلز کا نیا برانڈ ہے او ر اس فرنچائز کے پہلے ایم او یو پر دستخط کرنے پر ایس این کیو ر یزورٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او جناب مرتضیٰ ہاشوانی نے اظہار خیال کیا کہ ہم، پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق، اس نئے ہوٹل کا انتظام سنبھالنے پر خوش ہیں۔

ایس این کیو ریزورٹس (پرائیوٹ) لمیٹڈ سی ای او جناب سید قیصر محمود شاہ نے کہا: ''ہمیں ناران میں جدید فن تعمیر اور سفری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سیاحت کے لئے ایک نئی جگہ تیار کرنے کے لئے ہاشو گروپ کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔'' وادی ناران سلسلہ کو ہ ہمالیہ کے پہاڑوں کے دامن میں، گھنے اور سرسبز و شاداب الپائن کے جنگلوں سے گھری ہو ئی دلکش نظاروں کا شاہکار دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

کاروبار ی اور تفریحی مسافروں کے لئے نیا تعمیر شدہ، پی سی لیگیسی ہوٹل ناران تمام مہمانوں کو جدید سہولیات فراہم کرے گا۔ ہوٹل میں، وہ اپنے قیام کے لئے 70 کمروں اور سوئٹس میں سے انتخاب کرسکتے ہیں، ر یستورا نٹ میں کھانا کھا سکتے ہیں، ایونٹ کے خوبصورت ہال کا استعمال کرسکتے ہیں، اور ہوٹل میں جم اور تندرستی کی خدمات کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریحی سہولیات بھی شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کی وادی کاغان کے بالائی حصے میں واقع وادی ناران اسلام آباد سے تقریبا 280 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ایک انتہائی مشہور سیاحتی مقام،جس نے اپنی نمایاں خوبصورتی کی وجہ متعدد سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا اور اس کے ارد گرد نمایاں سیاحتی مقامات جیسے دلکش سیفل ملوک جھیل، شوگران، بابوسر ٹاپ، اور سری پے میڈوز کا بھی نظارہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں