وزیر اعظم سے وفاقی وزیر علی زیدی کی ملاقات ،پورٹس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا

عمران خان کی ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 30 نومبر 2020 16:13

وزیر اعظم سے وفاقی وزیر علی زیدی کی ملاقات ،پورٹس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پورٹس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے اشتراک سے ماہی گیروں کو آسان ترین شرائط پر قرضے دینے اور کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں