ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون ہے ، این سی اوسی

مظفر آباد میں 23.44 اور حیدر آباد میں 18.21 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے

پیر 30 نومبر 2020 16:13

ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون ہے ، این سی اوسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) این سی اوسی کو بتایاگیا ہے کہ ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔این سی اوسی کے مطابق اجلاس کو ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

این سی اوسی کے مطابق آزادکشمیر میں 6 دسمبر تک مکمل لاک ڈائون ہے،ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے،پنجاب میں 1 ہزار 459 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون ہے۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 206،خیبرپختونخوا میں 82،اسلام آباد میں 3205 اور گلگت بلتستان میں 30 مقامات پراسمارٹ لاک ڈاوئون کر دیا گیا ،این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد ہوگئی،میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔

(جاری ہے)

این سی اوسی کے مطابق مظفر آباد میں 23.44 اور حیدر آباد میں 18.21 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،این سی اوسی کے مطابق مجموعی طور پرآزادکشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 21.3 فیصد ہے،پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.84 اورسندھ میں 14.04 فیصد ہے،بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.95 اور اسلام آباد میں 6.62.30 فیصد ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.57 اور گلگت بلتستان میں 3.43 فیصد ہے۔

این سی اوسی کے مطابق لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.19،راولپنڈی 4.83 اور فیصل آباد میں 3.14 فیصد ہے،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 17.95 اور حیدر آباد میں 18.21 فیصد ہوگئی،پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 18.09،سوات 5.81،ایبٹ آباد میں 6.22 فیصد ہے،کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد تک جا پہنچی،اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.62 فیصد ہے،میرپور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27.75 اور مظفرآباد میں 23.44 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.68 فیصد تک پہنچ گئی،ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،اس وقت کورونا کے 2 ہزار 46 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،پنجاب میں 467،سندھ 675،خیبرپختونخوا 356 اور بلوچستان میں 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 323،آزادکشمیر میں 23 اور گلگت بلتستان میں 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کورونا کے 278 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،لاہورمیں 61،ملتان 41،راولپنڈی 26 اور فیصل آباد میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق کراچی میں 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں،پشاور میں 35 اور ایبٹ آباد میں 2 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پرہیں،کوئٹہ میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں،اسلام آباد میں کورونا کے 46 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،میرپور میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔این سی اوسی کے مطابق مظفر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں