عوامی طاقت کے سامنے عمران صاحب کی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی زمین بوس ہوگئی، مریم اور نگزیب

عمران صاحب اللہ کے بعد سب سے بڑی طاقت عوام کی ہوتی ہے جو سبق آپ کو سیکھ لینا چاہیے، ترجمان (ن)لیگ کا بیان

پیر 30 نومبر 2020 16:26

عوامی طاقت کے سامنے عمران صاحب کی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی زمین بوس ہوگئی، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوامی طاقت کے سامنے عمران صاحب کی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی زمین بوس ہوگئی۔

(جاری ہے)

کا رکاوٹیں ہٹانے کے حکومتی اعلان پر ردِ عمل کااظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوامی طاقت کے سامنے عمران صاحب کی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی زمین بوس ہوگئی،ووٹ چور ٹولے کی ناکامیوں کا سفر گجرانوالا سے ہوتا ہوا ملتان میں ایک دفعہ پھر اختتام پزیر ہوا،عمران صاحب کہا تھا نا یہ عوامی ریفرنڈم ہے ، یہ عوامی تحریک ہے جو اب رکنے والی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اللہ کے بعد سب سے بڑی طاقت عوام کی ہوتی ہے جو سبق آپ کو سیکھ لینا چاہیے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں