صفا گولڈ مال میں مبینہ خرد برد پر سی ڈی اے افسران کے خلاف کیس پر سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی

پیر 30 نومبر 2020 16:26

صفا گولڈ مال میں مبینہ خرد برد پر سی ڈی اے افسران کے خلاف کیس پر سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) احتساب عدالت نے صفا گولڈ مال میں مبینہ خرد برد پر سی ڈی اے افسران کے خلاف کیس پر سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی،ملزمان عمار ادریس اور رانا قیوم کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے ،ملزمان کی عدم موجودگی کے 342 کے بیان قلمبند نا ہوسکے،عدالت نے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں