بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس پر سماعت 21دسمبر تک ملتوی

پیر 30 نومبر 2020 16:26

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس پر سماعت 21دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس پر سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عفت زہرا اور شعیب خان کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ملزمان کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں