حکومت کتنا بھی ریاستی طاقت کا استعمال کرے، عوام کی طاقت کے سامنے ہار جائے گی، شیری رحمن

پیر 30 نومبر 2020 23:37

حکومت کتنا بھی ریاستی طاقت کا استعمال کرے، عوام کی طاقت کے سامنے ہار جائے گی، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت کتنا بھی ریاستی طاقت کا استعمال کرے، عوام کی طاقت کے سامنے ہار جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہونے کہاکہ ملتان میں حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کر لاک ڈائون کی کوشش کی لیکن عوام کا سیلاب ان حربوں کو اکھاڑ کر پھینک چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رکاوٹیں کارکنان کو نہیں روک سکی، حکومت کتنا بھی ریاستی طاقت کا استعمال کرے، عوام کی طاقت کے سامنے ہار جائیگی ۔ شیری رحمان نے کہاکہ حکومت کورونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے ،سیاسی سرگرمیاں روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ملک کھلا ہو اور پابندی صرف پی ڈی ایم پر ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں