حکومت کو جلسوں سے خوف نہیں ہے، عوام کی فکر ہے، شہبازگِل

ہرشہری کی زندگی کا تحفظ آئین پاکستان دیتا ہے جسے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، معاون خصوصی

پیر 30 نومبر 2020 23:43

حکومت کو جلسوں سے خوف نہیں ہے، عوام کی فکر ہے، شہبازگِل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ حکومت کو جلسوں سے نہ کوئی خوف ہے نہ پرواہ، صرف عوام کی فکر ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہرشہری کی زندگی کا تحفظ آئین پاکستان دیتا ہے جسے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ این آر او کے متلاشی ناٹک منڈلیاں لگا رہے ہیں، اب کوئی بھی حربہ نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ کورونا وبا سے نکل جائیں تو جتنیمرضی جلسے کرلیں،ہم سہولیات دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں