سندھ کے عوام دیگر صوبوں کی نسبت مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، حماد اظہر

پانچ روز میں آٹے کی20 کلو تھیلے کی قیمت میں 6 فیصد کمی رکارڈ کی گئی، 22 نومبر کو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1036 روپے تھا، بیان

پیر 30 نومبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے باعث سندھ کے عوام دیگر صوبوں کی نسبت مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے کم سرکاری گندم ریلیز کرنے پر سندھ کے عوام مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، سندھ حکومت وعدے کے مطابق سرکاری گندم جاری نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یومیہ10 ہزار میٹرک ٹن سرکاری گندم جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا، سندھ حکومت یومیہ 6 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کر رہی ہے، سندھ حکومت نے دیگر صوبوں کی نسبت گندم تاخیر سے جاری کرنا شروع کی۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پانچ روز میں آٹے کی20 کلو تھیلے کی قیمت میں 6 فیصد کمی رکارڈ کی گئی، 22 نومبر کو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1036 روپے تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نومبر کو آٹے کی20 کلو تھیلے کی قیمت 979 روپے ہوگئی، سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے، سندھ حکومت پنجاب کی طرح آٹے کہ قیمت860 روپے مقرر کرے تو قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے کی20 کلو تھیلے کی اوسط قمیت 979 روپے ہے، سندھ میں اس وقت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1061 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں