کورونا دوسری لہر میں بے قابو ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 اموات

ملک بھر میں کورونا کے 2458 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 دسمبر 2020 10:16

کورونا دوسری لہر میں بے قابو ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 اموات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2020ء) : کورونا کی دوسری لہر ملک بھر میں بے قابو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 67 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 2458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ482 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔جبکہ کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 73 ہزار 741 اموات ہوئی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار97 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ مزید برآں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ بہت سے ملکوں میں چھٹیوں کا موسم قریب آرہا ہے، لوگ تہواروں کے موقع پر قریب رہنا چاہتے ہیں لیکن یہ وقت ایسا نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں