حکومت ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کی بحالی ،پسماندہ علاقوں کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، حکام وزارت صنعت و پیداوار

منگل 1 دسمبر 2020 11:27

حکومت ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کی بحالی ،پسماندہ علاقوں کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، حکام وزارت صنعت و پیداوار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) : حکومت ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کی بحالی اور پسماندہ علاقوں کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار حکام کے مطابق حکومت صنعتی پیداوار، اقتصادی ترقی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئیون ونڈو آپریشن متعارف کرانے کے خواہاں ہیں۔ ملک میں صنعت کی طرح سیاحت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنیکی بھی سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں