کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہوگئی ،مزید 66 مریض چل بسے

کورونا کے 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی

منگل 1 دسمبر 2020 13:50

کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہوگئی ،مزید 66 مریض چل بسے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 49 ہزار 779 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 350 ، پنجاب میں ایک لاکھ19 ہزار 578، خیبرپختونخوا 47 ہزار 370 ، اسلام آباد میں 30 ہزار 406، بلوچستان میں 17 ہزار 187 ، آزاد کشمیر 6 ہزار 933 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 تعداد ہوگئی۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 105 ہوگئی جن میں سے 2 ہزار 165 مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 863 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 43 ہزار 268 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 091 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد ہے۔ میرپورآزاد کشمیرمیں سب سے زیادہ جبکہ پشاوراورحیدرآباد کورونا مثبت شرح کے لحاظ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں