محکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم روشن علی قناصرو صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکے

منگل 1 دسمبر 2020 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سپریم کورٹ میں محکمہ سیاحت میں کرپشن کرنے والے ملزم روشن علی قناصرو صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکے ۔ منگل کو سماعت کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر اٹھارہ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے کیا کہیں گے۔سوال کے جواب پر روشن قناصرو خاموشرہے ،روشن قناصرو کے وکیل نے صحافی کے کرپشن پر سوال کرنے کو ہراساں کرنا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیاکہ سوال کرنا ہراساں کرنا کیسے ہو گیا ۔ صحافی نے سوال کیاکہ آپ کے صاحبزادے منظور قناصرو 34 فلیٹس، 5 دکانوں ، کئی پلاٹس کا اعتراف کر چکے ہیں ، آپ کے صاحبزادے کا پہلے کوئی بڑا بزنس نہیں تھا چند سالوں میں اربوں روپے کہاں سے آئے، آپ کے پاس ڈیفنس کا بنگلہ خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا، آپ نے اینٹی کرپن کے ایک بھی سوال کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا کیا آپ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ، اربوں روپے کرپشن کے ملزم روشن قناصرو صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں