سیاسی اختلافات اپنی جگہ ، آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین آصفہ بھٹو کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

منگل 1 دسمبر 2020 13:50

سیاسی اختلافات اپنی جگہ ، آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین آصفہ بھٹو کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین آصفہ بھٹو کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور کہاہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں۔

(جاری ہے)

علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اورکہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں۔علی ترین کے آصفہ بھٹو سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں