اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاشہبازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

منگل 1 دسمبر 2020 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیوالدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہبازشریف کو فون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال کو ان کے خاندان کے لئے عظیم صدمہ قرار دیا اور کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں