کاون ہاتھی نے اپنے نئے گھر میں نئی زندگی کا آغاز کر دیا

بدھ 2 دسمبر 2020 14:11

کاون ہاتھی نے اپنے نئے گھر میں نئی زندگی کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) عدالتی حکم پر پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیے جانے والا کاون ہاتھی نے اپنے نئے گھر میں نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاون ہاتھی اپنے نئے دوست کے ساتھ سونڈھ کے ذریعے سلام دعا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

35 سالہ کاون ہاتھی پاکستان کے شہر اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں 34 سال تنہا رہا ہے، اس تنہائی کے سبب ہی کاون ہاتھی کو دنیا بھر میں ’دنیا کا تنہا ترین ہاتھی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔کاون ہاتھی 1984ء میں سری لنکا میں پیدا ہوا تھا، 1985ء میں جب کاون صرف ایک سال کا تھا سری لنکا حکومت کی جانب سے کاون کو بطور تحفہ پاکستان کو دے دیا گیا تھا۔کاون ہاتھی کافی عرصہ اکیلا رہا جبکہ 1990ء میں بنگلہ دیش کی جانب سے ایک ہتھنی پاکستان کو تحفے میں دی گئی جسے ’سہیلی‘ کا نام دیا گیا تھا، کاون کی طرح سہیلی بھی سری لنکا میں 1989ء میں پیدا ہوئی تھی۔2012ء میں ہتھنی سہیلی کی طبی وجوہات کی بنا پر موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد کاون ایک بار پھر اکیلا ہو گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں