فواد چوہدری کا میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلباء کو مشورہ

15 سال بعد ڈاکٹرز کا پیشہ ختم ہونا شروع ہو جائے گا، جس کی جگہ بائیو ٹیک لے گا، وفاقی وزیر

بدھ 2 دسمبر 2020 14:11

فواد چوہدری کا میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلباء کو مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلبا کو مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلباء کو مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے بے قرار طلباء کو چاہیے کہ وہ بائیو ٹیک کا شعبہ اختیار کریں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 15 سال بعد ڈاکٹرز کا پیشہ ختم ہونا شروع ہو جائے گا، جس کی جگہ بائیو ٹیک لے گا۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ میڈیسن اور میڈیکل کے دیگر شعبوں کا مستقبل بائیو ٹیک ہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں