کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار ی قرضوں کی فراہمی کے لئے 100 ارب روپے مختص ،وزارت منصوبہ بندی

بدھ 2 دسمبر 2020 14:37

کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار ی قرضوں کی فراہمی کے  لئے 100  ارب روپے مختص ،وزارت منصوبہ بندی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) ملک بھر کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئےقرضوں کی فراہمی کے لئے  100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات حکام کے مطابق ملک بھرسے پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ جات کی ادائیگی کامیابی سے جاری ہے ۔  50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ  تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں  کو با اختیار اور ہنر مند بنانا ہے جس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں اورموجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ  کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں