مسلم لیگ(ن)کی رکن قومی اسمبلی سیماجیلانی کی والدہ کی وفات پر نوازشریف اورشہبازشریف کی تعزیت

ماں وہ عظیم ہستی ہوتی ہے جس کے دنیا سے چلے جانے پر ان کی کمی کااحسا س ہوتاہے،لیگی رہنمائوں کی گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2020 17:43

مسلم لیگ(ن)کی رکن قومی اسمبلی سیماجیلانی کی والدہ کی وفات پر نوازشریف اورشہبازشریف کی تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور صدرشہبازشریف ،مریم نوازنے راولپنڈی سے سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سیماجیلانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہی- تعزیتی پیغام میں کہاکہ ماں وہ عظیم ہستی ہوتی ہے جس کے دنیا سے چلے جانے پر ان کی کمی کااحسا س ہوتاہے،ماں کی شفقت بھرے سائے سے محرومی کا دکھ تو ہمیشہ رہے گا،آپ کی والدہ فوت ہوگئی ہیں لیکن اُن کی دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین-دریں اثناء پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفرالحق،سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق سیکرٹری جنرل و سینیٹراقبال ظفرجھگڑا،مخدوم جاوید ہاشمی،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری جعفراقبال،ارکان صوبائی اسمبلی عشرت اشرف،زیب النساء اعوان،شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وسینیٹرنزہت صادق،اسلام آباد سے سنیئر رہنمابیگم شاہدہ قدیر نے سیماجیلانی کی والدہ کی وفات پرغمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام میںکہاکہ ماں کا سایہ کائنات میں رحمت بھری چھائوں ہے،ماں کی تھپکی زمانے کے غم اور دکھ بھلا دیتی ہے،ماں وہ عظیم ہستی ہوتی ہے جس کے دنیا سے چلے جانے پر ان کی کمی کا احساس ہوتاہے،دُکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کیلئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے اور مرحومہ کی مغفرت عطا فرمائے،آمین ثم آمین ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں