صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود بارے اجلاس

بدھ 2 دسمبر 2020 17:50

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود بارے اجلاس
اسلام آباد۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانا ازحد ضروری ہے۔خصوصی افراد کی وفاقی دارالحکومت میں نقل وحرکت بہتر بنانےکی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے بارے میں  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ہاوسنگ اور چئیرمین سی ڈی اے نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانا ازحد ضروری ہے۔خصوصی افراد کی وفاقی دارالحکومت میں نقل وحرکت بہتر بنانےکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین سی ڈی اے نے کہاکہ اسلام آباد کے235 پارکس میں خصوصی افراد کیلئے علیحدہ پارکنگ مختص کی جائے گی۔اسلام آباد کے تمام پارکس میں پیدل چلنے والے راستے تک خصوصی افراد کو رسائی کی سہولت دی جائے گی،اسلام آباد کے شاپنگ مالز تک خصوصی افراد کو رسائی دینے کیلئے ریمپ تعمیر کیے جائیں گے ،بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ خصوصی افراد کو فٹ پاتھ تک آسان رسائی دینے کیلئے انتظامات جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔صدر عارف علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے خصوصی افراد کی فلاح کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں