اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا
اشتہاری قرار دینے سے متعلق مختصر تحریری فیصلہ بعد میں جاری کریں گے، جسٹس عامر فاروق آئندہ سماعت پر عدالتی نظیریں پیش کریں کہ اشتہاری ملزم کی اپیل کا کیا کیا جانا چاہیے، نیب کے وکیل سے مکالمہ عدالت نے نواز شریف کی اپیل کی آئندہ سماعت مریم نواز کی اپیل کے ساتھ مقرر کر دی، نودسمبر کو سماعت ہوگی ، نواز شریف کی ضمانت دینے والوں کو نوٹس
بدھ 2 دسمبر 2020 18:23
(جاری ہے)
مبشر خان نے بتایا کہ میں نے اس عدالت سے جاری نواز شریف کے اشتہارات موصول کیے، جس کے بعد میں نے اشتہارات دفتر خارجہ سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھیجے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے 9 نومبر کو دفتر خارجہ کو جواب دیا، رائل میل کے ذریعے نواز شریف کو اشتہارات کی تعمیل کے حوالے سے بتایا گیا۔مبشر خان نے کہا کہ 30 نومبر کو رائل میل کے ذریعے اشتہارات کی تعمیل کی تصدیق شدہ کاپی موصول ہوئی۔اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ روزنامہ جنگ لندن کو خط لکھا گیا اور نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات تمام اخبارات میں انگریزی میں شائع ہوئے۔مبشر خان کا بیان مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے کے افسر اعجاز احمد کا بیان قلمبند ہونا شروع ہوا اور انہوں نے بتایا کہ میری سربراہی میں ایف آئی اے پنجاب کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔اعجاز احمد نے کہا کہ نواز شریف کے اشتہارات کی جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن لاہور میں تعمیل کرائی، ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کے گھر گئے تو وہاں سیکیورٹی اسٹاف موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اشتہارات سے متعلق سیکیورٹی اسٹاف کو آگاہ کیا گیا اور بلند آواز میں پکارا گیا، اسی روز ٹیم نواز شریف کے جاتی امرا والے گھر بھی پہنچی اور وہی کارروائی دہرائی۔بیان قلمبند کرواتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کے دوران تصاویر بھی بنائیں جو ریکارڈ کا حصہ بنا دی گئی ہیں۔بعدازاں اعجاز احمد کا بیان مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے کے دوسرے افسر کا بیان ریکارڈ ہوا۔اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکم جاری کردیں گے، ساتھ ہی انہوں نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سے مکالمہ کیا اور پوچھا کہ ہمیں آگے کیا کرنا چاہیے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 2 اپیلیں نواز شریف کی ہیں جبکہ 2 اپیلیں نیب کی نواز شریف کے خلاف ہیں، سزا بڑھانے کی نیب کی اپیل پر نوٹس جاری ہے جبکہ فلیگ شپ پر نوٹس نہیں ہوا۔اس پر نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ سابق جج ارشد ملک کے خلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر ہے، اس پر جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ اپیلوں پر کیا کیا جانا چاہیے جس پر نیب استغاثہ نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کی۔جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ نواز شریف کی اپیلیں میرٹ پر مسترد کر دی جانی چاہئیں، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج نہیں لیکن آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر عدالتی نظیریں پیش کریں کہ اشتہاری ملزم کی اپیل کا کیا کیا جانا چاہیے۔اس پر جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کرنے پر نواز شریف کو الگ سے سزا ہو سکتی ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ اگر اس میں سزا ہو سکتی ہے تو اپیلوں میں بھی میرٹ پر فیصلہ ہو سکتا ہے۔جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے مریم نواز اور کپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر بھی سماعت ہے، کیا نواز شریف کی اپیلوں کو بھی انہی اپیلوں کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کا میرٹ بالکل مختلف ہے۔اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک ہی کیس میں فیصلہ ہے دونوں میں، کیس تو پورا کھلے گا، اس عدالت نے ارشد ملک کا کنڈکٹ بھی تو دیکھنا ہے۔عدالتی ریمارکس پر جہانزیب بھروانہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 5 گواہ پیش کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، دوسری درخواست ناصر بٹ نے دائر کر رکھی ہے وہ بھی اشتہاری ملزم ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ ارشد ملک نے بھی ایک بیان حلفی دی تھی جسے ہم نے انتظامی اختیارات میں ریکارڈ کا حصہ بنا دیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو بتائیں کہ پہلے متفرق درخواست کو دیکھنا ہے یا اپیلوں کو، ملزم اگر مفرور ہو بھی گیا تو عدالت نے قانون تو دیکھنا ہے۔بعد ازاں عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈر ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق مختصر فیصلہ کچھ دیر میں جاری کریں گے۔جس کے بعد عدالت نے نواز شریف کی اپیل کی آئندہ سماعت مریم نواز کی اپیل کے ساتھ مقرر کر دی، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نواز شریف کی اپیل پر آئندہ سماعت 9 دسمبر کو کریں گے۔ساتھ ہی عدالت نے نواز شریف کی ضمانت دینے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔خیال رہے کہ العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایوین فیلڈ تینوں ریفرنسز 7 لاکھ 85 ہزار آفشور کمپنیوں سے متعلق پاناما پیپرز لیکس کا حصہ ہیں جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عدالت عظمٰی نے نواز شریف کو بحیثیت وزیراعظم نااہل قرار دیا تھا اور نیب کو شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں 3 ریفرنس اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔جس پر 6 جولائی 2018 کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو ایون فیلڈ ویفرنس میں اس وقت سزا سنادی تھی جب وہ برطانیہ میں کلثوم نواز کی تیمارداری کررہے تھے۔سزا کے بعد شریف خاندان کے اراکین پاکستان آئے جہاں انہیں قید کردیا گیا بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی دی۔دوسری جانب نواز شریف کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں بھی سزا سنادی تھی، بعدازاں ایک خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں جج نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو دباؤ پر سزا سنائی،جس پر جج کو ان کے غلط فعل پر عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو 8 ہفتوں کے طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی اور اس میں توسیع کے لیے حکومت پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم صوبائی حکومت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی دارالحکومت کے کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ..
جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، ثمر حسین خان
وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف
پاکستان ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
وزارت تعلیم نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بجٹ بنانے کے اختیارات سونپ دیئے
پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے کی درخواست پر پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حج عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹہ کی درخواستوں پر حج پر جانے ..
جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان کی ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس میں دو ہفتوں میں رپورٹ ..
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات