پی ٹی آئی کی صورت میں ایک مصیبت عوام پر مسلط ہے،سینیٹر سراج الحق
حکمران ٹولے نے لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا،غریب زندہ رہنے کے لیے خوراک خرید سکتاہے نہ دوائی، لینڈ ، ڈرگ ، شوگر اور آٹا مافیا کا راج ہے اور عوام بے بس، گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں بھی عوام پر ظلم ہورہاتھا ، اب پی ٹی آئی کے دور میں بھی وہی داستان جاری ہے ۔،جاگیرداروں اور استعمار کے نمائندوں نے چولستان کو غیر ملکی شہزادوں کے حوالے کردیاہے ، چولستان کا اپنا شہزادہ اور شہزاد ی خوراک اور پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں ،امیرجماعت اسلامی کا’’ چولستان بچائوریلی‘‘ کے شرکاء سے خطاب /میڈیا سے گفتگو
بدھ دسمبر 23:44

(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 850 دنوں میں عوام کو غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی کے تحفے دیے اور سابقہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کومزید اضافے کے ساتھ جاری رکھا ۔
انہوںنے کہاکہ سٹیٹس کو کے نمائندوں ، جاگیرداروں اور استعمار کے ایجنٹوں نے ملک کو دیوالیہ کردیاہے ۔ عوام بے بس اور مجبور ہیں نہ وہ آٹا چینی خرید سکتے ہیں اور نہ ان کے پاس دوائی خریدنے کی سکت ہے ۔ حکمران طبقہ نے گزشتہ ستر سالوں میں عوام کو تعلیم اور علاج کی سہولتوں سے محروم رکھا ، چولستان اور جنوبی پنجا ب کے دیگر علاقے اس کی بڑی مثا ل ہیں ۔یہاں لینڈ مافیا کے وارے نیارے جبکہ چھوٹا کسان کسمپرسی کا شکار ہے۔ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر جاگیردار قابض ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ چولستان میں ہر دوسرے تیسرے سال قحط سے بے شمار جانور مر جاتے ہیں ۔ عالمی ادارے ایک ہاتھی کو بچانے کے لیے پاکستان سے ہزاروں میل دور لے جاتے ہیں لیکن ہماری اپنی حکومت لاکھوں جانوروں کے لیے پانی کا انتظام کرنے سے قاصر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہزاروں لوگ بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہوتے ہیں لیکن یہاں کا جاگیردار اور وڈیرہ عیاشی کر رہاہوتاہے ۔چولستان ترقیاتی ادارے کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز کو حکومتی نمائندوں نے ہڑپ کرلیاہے ۔علا قہ غیر ملکی شہزادوں کے حوالے کردیا جبکہ چولستان کا رہائشی شہزادہ اور شہزادی خوراک اور پینے کے پانی کے لیے ترس رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وقت آگیاہے کہ ان ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے اور ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنایا جائے ۔ جماعت اسلامی اسی منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ چولستان ترقیاتی ادارے کے فنڈز کا شفاف آڈٹ کروایا جائے اور چولستان کو الگ ضلع بنایا جائے ۔ بعد ازاں سینیٹر سراج الحق نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور ڈاکٹر اشرف کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔تعزیتی ریفرنس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، امیر ضلع بہاولپور سید ذیشان اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر اشرف نے پوری زندگی جماعت اسلامی کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے بھر پور جدوجہد کی ۔ انہوںنے علاقہ کے عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔انہوںنے اس بات کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی اور اس کے دوسرے فیز کا آغاز کچھ روز بعد گوجرانوالہ سے ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کرونا کی وبا کے دوران لوگوں میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کر رہی ہے اگر حکومت بھی عوام کو وبا سے بچانے میں سنجیدہ ہے تو وہ بھی ایسا کرے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام کو مہنگائی و بے روزگاری اور نالائق حکمرانوں کے چنگل سے نجات دلاکر دم لیں گے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رکنیت سے معطل اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ
-
قومی اسمبلی اجلاس، نوید قمر کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التواء پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا رثائی ادب کے نامورشاعر ڈاکٹرریحان اعظمی کی وفات ہر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار
-
اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سی پیک اجلاس میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
قومی اسمبلی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورراجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
-
سپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا
-
بھارت کی اندھیر نگری میں ہندوتوا کا چوپٹ راج ہے، شاہ محمود قریشی
-
چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو کل تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی،سلیم مانڈوی والا
-
لاہور: کمرہ عدالت میں شہباز شریف کی احد چیمہ سے ملاقات
-
ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور
-
خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی
-
ایف آئی اے میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ ، وقار چوہان ڈائریکٹر اسلام آباد زون تعینات
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.