وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے محمد اسلم بھوتانی کیلئے پھولوں کا گلدستہ اور نیک خواہشات کا اظہار

بدھ دسمبر 23:58

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کیلئے پھولوں کا گلدستہ اور نیک خواہشات کا اظہار اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل لسبیلہ و گوادر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان کی جانب سے بھجوایا گیا پھولوں کا گلدستہ اور اُنکی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بدھ کے روز بلوچستان ہائوس کے حکام نے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اُنہیں پہنچایا بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے اپنے پیغام میں ایم این اے اسلم بھوتانی کی جلد صحت یانی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments