چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی بیرسٹرخالد خورشیدکو گلگت بلتستان کا وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:09

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی بیرسٹرخالد خورشیدکو گلگت بلتستان کا وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے بیرسٹرخالد خورشیدکو گلگت بلتستان کا وزیر اعلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

شہریار آفریدی نے جمعرات کو اپنےٹویٹ میں کہا کہ نئی کابینہ کی حلف برداری گلگت بلتستان کی ترقی اور تبدیلی کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق اب گلگت بلتستان میں خوشحالی لائی جائے گی،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیوں کو خوشحال بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں