امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی

فاروق ایچ نائیک نے ٹیکسی ڈرائیورز ناصر عباس اور حیات علی خان کے بیانات پڑھ کر سنائے

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:18

امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے تیسرے روز بھی دلائل جاری رکھے۔فاروق ایچ نائیک نے ٹیکسی ڈرائیورز ناصر عباس اور حیات علی خان کے بیانات پڑھ کر سنائے ۔

فاروق ایچ نائیک نے پولیس رابطہ آفیسر جمیل یوسف کا بیان بھی پڑھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

فاروق ایچ نائیک نے واقعات کی کڑیاں ملاتے ہوئے بتایا کہ اصل ملزم احمد عمر شیخ ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایسا کیس نہیں جس میں نعش اور آلہ قتل برآمد ہو گئے ہوں،یہ ایک اندھا قتل ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اس کیس میں نتیجے تک پہنچنے کیلئے واقعات کی کڑیاں ملانی ہونگی،اس کیس میں آخری آئینی شہادت ٹیکسی ڈرائیور ہی کی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ٹیکسی ڈرائیور نے آخری مرتبہ ڈینئل پرل کو احمد عمر شیخ کیساتھ جاتے دیکھا۔وقت کی قلت کے باعث سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی ،فاروق ایچ نائیک منگل کو بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں