پی ڈی ایم کے جتھے کی معیشت خطرے میں ہے،ڈاکٹر شہباز گِل

آپ جیسے پارسائی کا لبادہ چڑھائے کرپٹ لٹیرے بے نقاب ہو چکے ہیں، سعد رفیق کو جواب

جمعرات دسمبر 19:43

پی ڈی ایم کے جتھے کی معیشت خطرے میں ہے،ڈاکٹر شہباز گِل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے سعد رفیق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جتھے کی معیشت خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سیاست میں آ کر بادشاہت اور فرعونیت کا خاتمہ کیا،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے الحمدللہ تمام اشارے مثبت ہیں،پی ڈی ایم کے جتھے کی معیشت خطرے میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ جیسے پارسائی کا لبادہ چڑھائے کرپٹ لٹیرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کوجواب دینا ہوگا کہ 8 سال میں تقریباً 3 ارب آپ کے اکاؤنٹس میں کیسے آئے،ان 8 سال میں آپ کے اکاؤنٹ میں 500 سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments