جعلی اکائونس کیس کی سماعت ،ایک گواہ کا بیان قلمبند

زرداری، فریال تالپور، انور مجید کی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

جمعرات 3 دسمبر 2020 21:57

جعلی اکائونس کیس کی سماعت ،ایک گواہ کا بیان قلمبند
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ اور ہنک ریذیڈنسی ریفرنسز میں ایک ایک گواہ کا بیان قلمبندکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میگا منی لانڈرنگ ریفعرنس کی سماعت کے دوران آصف زرداری، فریال تالپوراور انور مجید کی ایک روز حاضری سے استشنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،اس موقع پر استغاثہ کے گواہ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی محمد نعیم ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اوربطور گواہ بیان قلمبند کرایاجس کے نیب گواہ محمد نعیم کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات پر شریک ملزمان کے وکلا کے اعتراضات کیے،استغاثہ کے گواہ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی محمد نعیم کا بیان قلمبند کر لیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کرسٹوفر سٹیون کوطلب کرتے ہوئے سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی ادھر اسی عدالت میں زیرسماعت پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں ملزم عبدالغنی مجید کی طرف سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے منظور کرلیاگیا جبکہ نیب کے گواہ ذوالفقارگوپانگ کا بیان قلمبندکیا گیا، اس دوران وکیل صفائی جمشید ملک نے گواہ کی طرف سے پیش کردی دستاویزات پر اعتراضات اٹھادیے عدالت نے گواہ پر جرح کیلئے سماعت9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں