آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے،صادق سنجرانی

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات زیر غور ہیں، صحافیوں کے وفد سے گفتگو

جمعرات دسمبر 22:18

آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تونسہ پریس کلب کے صحافیوں کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ثقافت کا اپنا ایک مخصوص انداز ہے۔

انہوں نے کہا دور افتادہ علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے صحافی وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو باخبر رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا میڈیا پسماندہ طبقات کی آواز پارلیمان تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے صوبائی رابطہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوںنے کہا ایوان بالا نے ہمیشہ موثر انداز میں محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا مسائل کے حل، غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے قومی سوچ کو فروغ دینا ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments