وزیراعظم پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں، اسد عمر

دوسری لہر میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں ہسپتالوں پر لوڈ بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کررہی ہے، وفاقی

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:31

وزیراعظم پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ وہ پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں۔ایک انٹرویو میں اسدعمر نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر ہے اس میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں ہسپتالوں پر لوڈ بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا سیاست کا فائدہ نہیں ہے، اپوزیشن نے جس طرح کورونا کو استعمال کیا اس سے بڑی منافقت نہیں ہوسکتی۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتی، وزیراعظم کا فیصلہ ہے وہ پکڑ دھکڑ کر کے روکنے والے نہیں، اپوزیشن قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ذمے داری ان کی ہوگی اور اگر عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالا گیا تو اپوزیشن کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں