اپوزیشن کوعوام کی کوئی فکرنہیں ،صرف اپنی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے ،سب کچھ کرنے کوتیارہیں،وزیر اطلاعات

کارکنان کوجانے دیاجائیگا،منتظمین کیخلاف ایف آرآئی درج ہونگی، لاہور میں کچھ بلاک نہیں کیا جائیگا ،جلسے کے بعدکوروناپھیلاتوذمہ دارجلسہ کرنیوالے ہونگے، شبلی فراز

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:42

اپوزیشن کوعوام کی کوئی فکرنہیں ،صرف اپنی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے ،سب کچھ کرنے کوتیارہیں،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازنے کہا ہے کہ اپوزیشن کوعوام کی کوئی فکرنہیں ،اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے میں لگی ہوئی ہے اور اس کیلئے سب کچھ کرنے کوتیارہیں،کارکنان کوجانے دیاجائیگا،منتظمین کیخلاف ایف آرآئی درج ہونگی، لاہور میں کچھ بلاک نہیں کیا جائیگا ،جلسے کے بعدکوروناپھیلاتوذمہ دارجلسہ کرنیوالے ہونگے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے لاہور جلسے کے حوالے سے کہاکہ کارکنان کوجانے دیاجائیگا،منتظمین کیخلاف ایف آرآئی درج ہونگی۔لاہورمیں کچھ بھی بلاک نہیں کیاجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپوزیشن کوکھلاراستہ دینا ہے،لوگوں کو اپوزیشن کی حیثیت پتاچل جائیگی،جلسے کے بعدکوروناپھیلاتوذمہ دارجلسہ کرنیوالے ہونگے۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے کہا کہ فیفن نے کہاکہ الیکشن شفاف ہوئے تھے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان سے متعلق بات کرناایسا ہے جیسے چاندپرتھوکنا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوسرپلس میں لیکر آئے ہیں،ہماری ایکسپورٹس میں تاریخی اضافہ ہواہے،6ماہ کے دوران ہم نے کوئی نیاقرضہ نہیں لیا،چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،کوئی بات ہی نہیں کرتا،سب کچھ ایک دم ٹھیک نہیں ہوجاتا،کام شروع کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ (ن )لیگ کی حکومت نے بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کیے،ان سے سوال گندم کا ہوتاہے جواب چنے کا دیتے ہیں،ان لوگوں نے ملک کا مستقبل15سال کیلئے گروی رکھوادیا۔شبلی فرازنے کاہ کہ عمران خان فائدہ اٹھاتے ہیں نہ فائدہ اٹھانے دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی عارضی تھی،کم ہوناشروع ہوچکی ہے،کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں