مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کمی ہو گی، اسد عمر

جمعہ دسمبر 23:23

مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کمی ہو گی، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ جاری ہفتہ میں قیمتوں حساس اشاریوں میں 0.23 فیصد مزید کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 7.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں چینی کی قیمت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی آرہی ہے اور یہ مسلسل ایک ہندسے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments