بلاول بھٹو زر داری لاہور جلسے میں شرکت کرینگے

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:23

بلاول بھٹو زر داری لاہور جلسے میں شرکت کرینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے لاہورجلسے میں شرکت کریں گے۔پی پی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پیپلزپارٹی لاہور جلسے میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی، اس حوالے سے کارکنان اور رہنماں کو پارٹی قیادت نے ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا جس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری کرونا کی تشخیص کی وجہ سے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے مگر وہ ویڈیو لنک کے ذریعے مسلسل رابطے میں تھے تاہم بلاول بھٹو زر داری کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت اور مقامی انتظامیہ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جلسے کی تاحال اجازت نہیں دی جبکہ جلسہ رکوانے کے لیے ندیم سرور ایڈوکیٹ نامی شخص نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں