بتائیں موجودہ حالات میں عمران خان نے کون ساغلط کام کر دیا، فیصل واوڈا

عمران خان نے 2 سال حکومت کی وہ کیسی35سال کاحساب دیں ،30 سال سے یہ لوگ حکومت کرتے رہے اس کا جواب عمران خان کیوں دیں، انٹرویو

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:43

بتائیں موجودہ حالات میں عمران خان نے کون ساغلط کام کر دیا، فیصل واوڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بتائیں موجودہ حالات میں عمران خان نے کون ساغلط کام کر دیا، عمران خان نے 2 سال حکومت کی وہ کیسی35سال کاحساب دیں 30 سال سے یہ لوگ حکومت کرتے رہے اس کا جواب عمران خان کیوں دیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف علاج کیلئے گئے ہیں تو اسحاق ڈار کس غرض سے لندن میں ہیں، حسن اور حسین نواز کس بیماری کی وجہ سے لندن میں موجودہیں، علی ڈار کیوں بیرون ملک ہیں وہ واپس کیوں نہیں آرہی انہوں نے کہا کہا کہ پورا خاندان ملک سے فرار ہے عدالتیں انہیں مفرور کہہ رہی ہیں جب جیل میں تھے تو ٹوئٹر اکاؤنٹ بند تھا باہر آتے ہی انقلاب شروع کردیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ کے 4 لوگوں کے علاوہ تو کوئی بیانیہ اٹھانے کو تیار نہیں، نوازشریف اور دیگر جو مفرور ہیں پہلے ان کو تو وطن واپس لے آئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں